اَوّلُ اَقدامِ المریدین (اہلِ ارادت کا اولین قدم) توبہ ہے از حضرت اقدس مفتی احمد صاحب خانپوری مد ظلہ العالی

آدمی جب راہِ سلوک میں قدم رکھتا ہے اور اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کے لئے اہل اللہ کے ساتھ تعلق قائم کرتا ہے؛ تو سب سے پہلے وہ توبہ ہی کراتے ہیں، کہ اب تک جو گناہ ہوئے ہیں، اس سے توبہ کرو اور آئندہ کے لئے پکا عہد کرو کہ اب میں ان گناہوں کا ارتکاب نہیں کروں گا۔ یہ اولین منزل ہے۔

ہم لوگ ابھی تو بہ ہی کو مکمل کیے ہوئے نہیں ہوتے ہیں اور  بڑے بڑے مقامات کو حاصل کرنے کی حرص رکھتے ہیں۔ ایں خیال است و محال است و جنوں۔

(درس ریاض الصالحین اختصاراً 1/208)

Author: Ibn Suleman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *