نعمتیں صحیح جگہ استعمال نہ کرنے کی نحوست از حضرت اقدس مفتی احمد صاحب خانپوری مد ظلہ العالی

نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے: جب اللہ تعالی کی رضامندی کے کاموں میں خرچ کرنے کا وقت آتا ہے (اور اس کے سامنے مطالبہ بھی رکھا گیا) پھر باوجود خرچ کرنے کی استطاعت کے خرچ نہیں کرتا؛ تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کی ناراضگی اور گناہ کے کاموں میں خرچ کرنے کی نوبت آتی ہے۔

(الطبراني في الكبير 22/129 وانظر فضائل حج رقم 5 للكلام حوله)

بہت سے لوگوں کو ترغیب دی جاتی ہے، ان کے پاس پیسے بھی موجود ہوتے ہیں، خرچ بھی کرسکتے ہیں، لیکن نہیں کرتے؛ ایسے لوگوں کے پیسے پھر مقدمہ بازی اور ڈاکٹروں کے یہاں، وکیلوں کی فیس میں خرچ ہوتے ہیں۔ یا ان کی اولاد ایسی ناہنجار نکلتی ہے کہ وہ اس مال کو جوّے ستے اور گانے بجانے میں استعمال کردیتی ہے۔

اب ہمارے اختیار کی بات ہے کہ ہم اپنے لیے کون سی راہ چنتے ہیں۔

(درس ریاض الصالحین اختصاراً 8/142)

Author: Ibn Suleman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *