صلہ رحمی کی مختلف شکلیں از حضرت اقدس مفتی احمد صاحب خانپوری مد ظلہ العالی

اب صلہ رحمی مختلف طریقوں سے ہوتی ہے، مثلا ماں باپ محتاج ہیں تو ان کا خرچ برداشت کرنا، ان کی خدمت کرنا وغیرہ۔ یعنی صلہ رحمی کے بھی درجات ہیں، صلہ رحمی کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ پیسے ہی دیں،کھانا ہی کھلائیں، شریعت نے خود اس کے درجات متعین کئے ہیں، کس کس کا نفقہ اور خرچہ کس پر واجب ہے اور کب واجب ہے، یہ سارے مستقل مسائل ہیں۔ بعض رشتہ دار ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی مدد کے محتاج نہیں ہوتے، اللہ تعالی نے ان کو بھی دولت سے نواز رکھا ہے، ان کے پاس بھی اپنی ضرورت کے بقدر چیزیں موجود ہیں، اس لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ ان کو کھانا کھلائیں، لیکن ان سے ملاقات کریں، ان کی خیریت پوچھیں، ان سے سلام کلام کریں؛ یہ بھی صلہ رحمی کا ایک درجہ ہے۔

(درس ریاض الصالحین اختصاراً 6/32)

Author: Ibn Suleman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *