حق بات کو رد کرنا تکبر ہے حضرت اقدس مفتی احمد صاحب خانپوری مد ظلہ العالی

ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھ کر بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہا تھا۔ حضور اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا: دائیں ہاتھ سے کھاؤ! اس نے کہا: میں دائیں ہاتھ سے نہیں کھاسکتا۔ تو حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: ٹھیک ہے! اب نہیں کھا سکوگے۔ صرف تکبر نے اسکو روکا۔ اس کے بعد کبھی وہ اپنا دایاں ہاتھ اٹھاہی نہیں سکا۔

(رواہ مسلم)

بہت سی مرتبہ کسی آدمی کو بھلائی کے کام کے لیے یا کسی برائی سے بچنے کے لئے کہا جاتا ہے، تو اس بات کو رد کردیتا ہے، حالاں کہ وہ جانتا ہے کہ جو بات مجھے کہی جار ہی ہے وہ بالکل درست ہے، لیکن کبر کی وجہ سے اس کو قبول نہیں کرتا، تو پھر اس کو اسی طرح کی تکلیفیں بھگتنی پڑتی ہیں۔ اللہ تعالی ہماری حفاظت فرمائے۔

(درس ریاض الصالحین 8/ 347)

Author: Ibn Suleman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *